PDA

View Full Version : موبائیل نمبر بلاک اور ہمارا فریضہ


moonlightafridi
05-07-2008, 10:32 AM
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں چند کمپنیوں کے علاوہ اپنے موبائل نمبراپنے نام پر رجسٹرڈ نہ کروانے پر صارفین کے لاکھوں نمبرز بند کر دئیے ہیں۔ کمپنیوں نے اس حوالے سے صارفین کو ایک ماہ کا ٹائم دیا تھا جس کی مدت ختم ہو گئی ہے اور لاکھوں نمبرز رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث بند ہو گئے ہیں اس حوالے سے موبائل کمپنی کے آفیسر اویس زیدی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ صارفین کی جانب سے آنے والے نمبرز کے فارم مکمل کر کے اسلام آباد پی ٹی اے کو بھیج دئیتے ہیں پھر ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس صارف کے نام پر وہ نمبر کرے انہوں نے بتایا کہ بعض سناختی کارڈز پر نمبرز بڑھے نہیں جاتے یا پتہ صاف بڑھا نہیں جاتا جس کی وجہ سے ان کے نام سفٹ نہیں ہوتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم دوکانداروں کو یہ ہدایت کرتے ہیں کہ فارم مکمل کر کے ہمیں بھیجا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ افراد کے باعث ہمارے گئی صارفین جو جائز طور پر کنکشن کا استعمال کرتے ہیں ان کے نمبرز بھی بند ہو گئے ہیں اس حوالے سے جن متعد دوکانداروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ متعد کمپنیوں کے ایجنٹ ہمارے ترلے لے کر نمبرز فروخت کرنے کو کہتے ہیں ہم جس کو نمبر فروخت کرتے ہیں اسے کے سناختی کارڈ پر موبائل نمبر لکھ کر ذمہ داری سے کمپنی کو بھیج دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ فارم پُر کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہوتی ہے جو کہ ہمارے ذمہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا اس سے تو ہمارے گاہک خراب ہوئے ہیں جبکہ متعد کمپنیوں نے اپنی ”سم” کے باعث کروڑوں روپے کمائے ہیں۔

ابھی کمپنی والوں نے ایک اور حربہ استعمال کرنا شروع کیا ہے وہ یہ کہ اگر کوئی
سم کسی کے نام پر رجسٹر نہ ہو تو اس کو کسی بھی شخص کے نام سے رجسٹر کرتے ہیں۔ خواہ اس شخص کو اس کا پتہ ہو یا نہ ہو ، اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔؟ تو اس کا سیدھا سادہ جواب ہے کہ
پی ٹی اے والوں کو بھی جواب دینا پڑتا ہے اور اس طرح نہ کرنے سے سم بلاک کرنا پڑتاہے جس میں موبائیل فون کمپنی کو سراسر نقصان ہے۔
اب ہم لوگوں کو بھی یہ تحقیق کرنی چاہیئے کہ آیا ہمارے نام پر کتنے موبائیل نمبر رجسٹر ہے ؟ ایسا نہ ہو کہ ہم کو پتہ بھی نہ ہو اور ہمارے نام پر کئ موبائیل نمبر رجسٹر ہو،
کسی غیر قانونی استعمال کو روکنے میں ہمیں خود کردار ادا کرنا چاہیئے ۔
شکریہ

Nadeem
05-07-2008, 03:24 PM
Well its always better to register sim with own name; in this way illegal use of this technology can be reduced. In Australia, you have to provide your driver license number (which is your identity) or your passport number (if don't have a driver license) inorder to register a sim connection.

Its illegal to register a connection with some one else name.

Thanks for the update bro